Thursday, December 9, 2010

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے قبول اسلام

حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی : اے اﷲ! ابو جہل بن ہشام یا عمر بن خطاب دونوں میں سے کسی ایک کے ذریعے اسلام کو غلبہ و عزت عطا فرما، چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اگلے دن علی الصبح حاضر ہوئے اور مشرف بہ اسلام ہو گئے۔ ترمذی فی الجامع الصحيح، کتاب المناقب، باب فی مناقب عمر، 5 / 618، الحديث رقم : 3683، و أحمد بن حنبل في فضائل الصحابة، 1 / 249، الحديث رقم : 311، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 61، الحاکم فی المستدرک علی الصحيحين، 3 / 89، الحديث رقم : 4484، و الطبرانی فی المعجم الکبير، 2 / 97، الحديث رقم : 1428.

''حضرت عبد اﷲ ابن عباس رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ ایمان لائے تو جبرائیل (علیہ السلام) نازل ہوئے اور کہا اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! تحقیق اہلِ آسمان نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے پر خوشی منائی ہے (اور مبارکبادیاں دی ہیں)ابن ماجة في السنن، 1 / 38، في المقدمة، باب فضل عمر، الحديث رقم : 103، و ابن حبان في الصحيح، 15 / 307، الحديث رقم : 6883، و الطبراني في المعجم الکبير، 11 / 80، الحديث رقم : 11109، و الهيثمي في موارد الظمان، 1 / 535، الحديث رقم : 2182.
الحاکم في المستدرک علي الصحيحين، 3 / 90، الحديث رقم : 4491، و المناوي في فيض القدير، 5 / 299

''حضرت عبد اﷲ ابن عمر رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی : اے اﷲ! تو ابو جہل یا عمر بن خطاب دونوں میں سے اپنے ایک پسندیدہ بندے کے ذریعے اسلام کو غلبہ اور عزت عطا فرما۔ راوی کہتے ہیں کہ ان دونوں میں اﷲ کو محبوب حضرت عمر رضی اللہ عنہ تھے (جن کے بارے میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا قبول ہوئی اور آپ مشرف بہ اسلام ہوئے ترمذی فی الجامع الصحيح، کتاب المناقب، باب فی مناقب عمر، 5 / 617، الحديث رقم : 3681، و أحمد بن حنبل فی المسند، 2 / 95، الحديث رقم : 5696، و ابن حبان فی الصحيح، 15 / 305، الحديث رقم : 6881، و الحاکم في المستدرک، 3 / 574، الحديث رقم : 6129، و البزار في المسند، 6 / 57، الحديث رقم : 2119، و عبد بن حميد في المسند، 1 / 245، الحديث رقم : 759

''حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا تو مشرکین نے کہا آج کے دن ہماری قوم دو حصوں میں بٹ گئی ہے (اور آدھی رہ گئی ہے)حاکم في المستدرک علي الصحيحين، 3 / 91، الحديث رقم : 4494، والطبراني في المعجم الکبير، 11 / 255، الحديث رقم : 11659، و أحمد بن حنبل في فضائل الصحابة، 1 / 248، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 62

''حضرت عبد اﷲ ابن مسعود رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام (ہمارے لئے) ایک فتح تھی اور ان کی امارت ایک رحمت تھی، خدا کی قسم ہم بیت اللہ میں نماز پڑھنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے، یہاں تک کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اسلام لائے۔ پس جب وہ اسلام لائے تو آپ نے مشرکینِ مکہ کا سامنا کیا یہاں تک کہ انہوں نے ہمیں چھوڑ دیا تب ہم نے خانہ کعبہ میں نماز پڑھی :طبراني في المعجم الکبير، 9 / 165، الحديث رقم : 8820، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 62.

''حضرت عبد اﷲ ابن عمر رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب اسلام لائے تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے سینے پر تین دفعہ اپنا دست اقدس مارا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ فرما رہے تھے۔ اے اﷲ! عمر کے سینے میں جو غل (سابقہ عداوت کا اثر) ہے اس کو نکال دے اور اس کی جگہ ایمان ڈال دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ کلمات تین مرتبہ دہرائے۔ حاکم في المستدرک علي الصحيحين، 3 / 91، الحديث رقم : 4492، والطبراني في المعجم الاوسط، 2 / 20، الحديث رقم : 1096، والطبراني في المعجم الکبير، 12 / 305، الحديث رقم : 13191، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 65

''حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ اسلام لائے تو انہوں نے کہا کہ لوگوں میں سب سے زیادہ چغل خور کون ہے؟ لوگوں نے کہا کہ فلاں۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس کے پاس تشریف لائے اور کہا تحقیق میں اسلام لے آیا ہوں پس تو کسی کو اس بارے نہ بتانا۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ اس کے بعد وہ شخص اپنا تہہ بند جس کا ایک کنارا اس کے کندھے پر تھا گھسیٹتے ہوئے باہر نکلا اور کہنے لگا آگاہ ہو جاؤ! عمر اپنے دین سے پھر گیا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا نہیں تو جھوٹ بولتا ہے میں اسلام لے آیا ہوں۔ اسی اثنا میں قریش کا ایک گروہ آپ کی طرف بڑھا اور آپ سے قتال کرنے لگا، آپ رضی اللہ عنہ نے بھی ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا یہاں تک کہ آپ گر گئے اور کفار مکہ آپ رضی اللہ عنہ پر ٹوٹ پڑے۔ اتنے میں ایک آدمی آیا جس نے قمیض پہن رکھی تھی اور کہنے لگا تمہارا ا س آدمی کے ساتھ کیا معاملہ ہے؟ کیا تم اس آدمی کو قتل کرنا چاہتے ہو جس نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع اختیار کی ہے۔ تم کیا سمجھتے ہو کہ عدی بن کعب کے بیٹے تمہیں اپنے صاحب کے معاملہ میں ایسے ہی چھوڑ دیں گے۔ سو لوگ آپ رضی اللہ عنہ سے پیچھے ہٹ گئے۔ حضرت عبد اﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما کہتے ہیں میں نے اپنے والد محترم سے پوچھا وہ آدمی کون تھا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا عاص بن وائل سہمی رضی اللہ عنہ۔ البزار في المسند، 1 / 260، الحديث رقم : 156، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 9 / 65.

''حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وصال فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک تریسٹھ (63) برس تھی، اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے وصال فرمایا تو ان کی عمر بھی تریسٹھ (63) برس تھی اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے وصال فرمایا تو ان کی عمر مبارک بھی تریسٹھ (63) برس تھی۔ مسلم في الصحيح، کتاب الفضائل، باب کم سن النبي صلی الله عليه وآله وسلم، 4 / 1825، الحديث رقم : 2348''

حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو زخمی کیا گیا تو وہ تکلیف محسوس کرنے لگے پس حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا : گویا وہ انہیں تسلی دے رہے تھے۔ اے امیر المومنین! یہ بات تو ہوگئی بے شک آپ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رہے ہیں اور آپ نے ان کا اچھا ساتھ دیا۔ پھر وہ آپ سے جدا ہوئے تو وہ آپ سے راضی تھے۔ پھر آپ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہے اور اچھی طرح ان کا ساتھ دیا پھر وہ آپ سے جدا ہوئے تو وہ بھی آپ سے راضی تھے۔ پھر آپ دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے ساتھ رہے اور اچھی طرح ان کا ساتھ دیا اور آپ ان سے جدا ہوں گے تو ضرور اس حال میں جدا ہوں گے کہ وہ لوگ آپ سے راضی ہوں گے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : یہ جو آپ نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت اور ان کی رضا کا ذکر کیا ہے تو یہ اللہ کا احسان تھا جو اس نے مجھ پر فرمایا۔ پھر آپ نے جو ابو بکر کی صحبت اور ان کے راضی ہونے کا ذکر کیا تو یہ بھی اللہ کا احسان تھا جو اس نے مجھ پر کیا اور جو تم نے میری گھبراہٹ کا ذکر کیا تو وہ تمہاری اور تمہارے ساتھیوں کی وجہ سے ہے۔ خدا کی قسم اگر میرے پاس زمین کے برابر بھی سونا ہوتا تو عذاب الٰہی سے پہلے اسے عذاب کے بدلے میں فدیۃً دے دیتا۔ بخاری فی الصحيح، کتاب فضائل الصحابة، باب مناقب عمر بن الخطاب، 3 / 1350، الحديث رقم : 3489

''حضرت عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔ بخاری فی الصحيح، کتاب فضائل الصحابة، باب مناقب عمر بن الخطاب، 3 / 1351، الحديث رقم : 3491، و في کتاب الإستئذان، باب المصافحة، 5 / 2311، الحديث رقم : 5909، و ابن حبان فی الصحيح، 16 / 355، الحديث رقم : 7356، و البيهقي في شعب الإيمان، 2 / 132، الحديث رقم : 1382

''حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کا جنازہ تخت پر رکھا گیا تو لوگ ان کے گرد جمع ہوگئے، وہ ان کے حق میں دعا کرتے، تحسین آمیز کلمات کہتے اور جنازہ اٹھائے جانے سے بھی پہلے ان پر صلوٰۃ (یعنی دعا) پڑھ رہے تھے، میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا، اچانک ایک شحص نے پیچھے سے میرے کندھے پر ہاتھ رکھا، میں نے گھبرا کر مڑ کے دیکھا تو وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے لیے رحمت کی دعا کی اور کہا (اے عمر!) آپ نے اپنے بعد کوئی ایسا شخص نہیں چھوڑا جس کے کیے ہوئے اعمال کے ساتھ مجھے اﷲ تعالیٰ سے ملاقات کرنا پسند ہو بخدا مجھے یقین ہے کہ اﷲ تعالیٰ آپ کا درجہ آپ کے دونوں صاحبوں کے ساتھ کر دے گا، کیونکہ میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بہ کثرت یہ سنتا تھا، ''میں اور ابوبکر و عمر آئے، میں اور ابوبکر و عمر داخل ہوئے، میں اور ابوبکر و عمر نکلے'' اور مجھے یقین ہے کہ اﷲ تعالیٰ آپ کو (اسی طرح) آپ کے دونوں صاحبوں کے ساتھ رکھے گا۔ بخاری فی الصحيح، کتاب فضائل الصحابة، باب مناقب عمربن الخطاب، 3 / 1348، الحديث رقم : 3482، و مسلم فی الصحيح، کتاب فضائل الصحابة، باب من فضائل عمر، 4 / 1858، الحديث رقم : 2389، وأحمد بن حنبل فی المسند، 1 / 112، الحديث رقم : 898، و الحاکم فی المستدرک علی الصحيحن، 3 / 71، الحديث رقم : 4427

''حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ایک چرواہا بکریاں چرا رہا تھا کہ اچانک ایک بھیڑیا آیا اور اس کی بکری پکڑ لی۔ چرواہے نے اس سے بکری چھین لی۔ بھیڑیا کہنے لگا کہ تم اس دن کیا کرو گے، جس دن صرف درندے رہ جائیں گے اور میرے علاوہ کوئی چرواہا نہ ہو گا؟ پھر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میں ابوبکر اور عمر اس واقعہ کو صحیح مانتے ہیں۔ ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات فرمائی اس وقت یہ دونوں حضرات مجلس میں بھی موجود نہیں تھے۔ ترمذی فی الجامع الصحيح، کتاب المناقب، باب فی مناقب عمر، 5 / 623، الحديث رقم : 3695، و أحمد بن حنبل في المسند، 2 / 382، الحديث رقم : 8950، و حميدي في المسند، 2 / 454، الحديث رقم : 1054

''حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کسی صحابی نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ قیامت کب آئے گی؟ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا! تم نے اس کے لئے کیا تیاری کی ہے؟ وہ صحابی عرض گزار ہوا! میرے پاس تو کوئی عمل نہیں سوائے اس کے کہ میں اﷲ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرتا ہوں۔ فرمایا : تمہیں آخرت میں اسی کی معیت اور سنگت نصیب ہو گی جس سے تم محبت کرتے ہو۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمیں کسی خبر نے اتنا خوش نہیں کیا جتنا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس فرمان نے کیا کہ ''تم اسی کے ساتھ ہوگے جس سے محبت کرتے ہو''۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا : میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرتا ہوں اور ابو بکر و عمر سے بھی لہٰذا امیدوار ہوں کہ ان کی محبت کے باعث ان حضرات کے ساتھ ہوں گا اگرچہ میرے اعمال ان جیسے نہیں۔ بخاری فی الصحيح، کتاب فضائل الصحابة باب مناقب عمر بن الخطاب، 3 / 1349، الحديث رقم : 3485، و مسلم في الصحيح، کتاب البر و الصلة و الأدب، باب المرء مع من أحب، 4 / 2032، الحديث رقم : 2639، و أحمد بن حنبل فی المسند، 3 / 227، الحديث رقم : 13395، و أبو يعلیٰ فی المسند، 6 / 180، الحديث رقم : 3465، و عبد بن حميد في المسند، 1 / 397، الحديث رقم : 1339، و المنذری في الترغيب و الترهيب، 4 / 14، 15، الحديث رقم : 4594.

''حضرت سعید بن مسیب اور ابو سلمہ بن عبد الرحمن رضی اﷲ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم نے حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ایک چرواہا اپنے ریوڑ کے ساتھ تھا کہ بھیڑئیے نے اس کے ریوڑ پر حملہ کر دیا اور ایک بکری پکڑ لی، چرواہے نے اس کا پیچھا کیا اور بکری چھڑوا لی۔ بھیڑئیے نے اس کی جانب متوجہ ہو کر کہا : بتاؤ چیر پھاڑ کے دن کون ان کی حفاظت کرے گا جب میرے سوا کوئی ان کا چرواہا نہیں ہوگا۔ لوگوں نے اس پر تعجب کیا اور کہا سبحان اللہ (کہ بھیڑیا انسانوں کی طرح بول رہا ہے)۔ اس پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں اس واقعہ کی صحت پر یقین رکھتا ہوں اور ابوبکر و عمر بھی اس پر یقین رکھتے ہیں۔ حالانکہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اﷲ عنہما وہاں موجود ہی نہ تھے۔ بخاری فی الصحيح، کتاب فضائل الصحابة، باب مناقب عمر بن الخطاب، 3 / 1349، حديث رقم : 3487، و في کتاب فضائل الصحابة، باب قول النبي صلی الله عليه وآله وسلم لو کنت متخذا خليلا، 3 / 1339، الحديث رقم : 3463، و مسلم فی الصحيح، کتاب فضائل الصحابة، باب من فضائل أبی بکر، 4 / 1857، الحديث رقم : 2388، و النسائی فی السنن الکبریٰ، 5 / 38، الحديث رقم : 8114، و البخاري في الأدب المفرد، 1 / 310، الحديث رقم : 902.

''حضرت ابو سعید خدری رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ہر نبی کے لئے دو وزیر اہل آسمان سے اور دو وزیر اہل زمین سے ہوتے ہیں۔ پس اہل آسمان میں سے میرے دو وزیر جبرئیل و میکائیل ہیں اور اہل زمین میں سے میرے دو وزیر ابوبکر وعمر ہیں۔ ترمذي في الجامع الصحيح، کتاب المناقب، باب مناقب ابوبکر و عمر، 5 / 616، الحديث رقم : 3680، و الحاکم في المستدرک، 2 / 290، الحديث رقم : 3047، و ابن الجعد في المسند، 1 / 298، الحديث رقم : 2026، و الديلمي في الفردوس بمأثور الخطاب، 4 / 382، الحديث رقم : 7111.

''حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عمرہ کی اجازت طلب کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا : اے میرے بھائی! ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں شریک رکھنا اور ہمیں نہیں بھولنا۔
ترمذی فی الجامع الصحيح، کتاب الدعوات، باب فی دعاء النبي صلی الله عليه وآله وسلم، 5 / 559، الحديث رقم : 3562. و إبن ماجه فی السنن، 2 / 966، الحديث رقم : 2894، و البيهقی فی شعب الإيمان، 6 / 502، الحديث رقم : 9059

''حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے مہاجرین و انصار صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی مجلس میں تشریف لاتے جس میں حضرت ابوبکر و عمر رضی اﷲ عنہما بھی موجود ہوتے تو اس مجلس صحابہ میں سے ابوبکر و عمر کے علاوہ کوئی ایک شخص بھی آنکھ اٹھا کر چہرہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف نہ دیکھ سکتا تھا۔ حضرت ابوبکر و عمر رضی اﷲ عنہما حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی طرف دیکھتے اور مسکراتے تھے۔ الترمذي في الجامع الصحيح، کتاب المناقب، باب مناقب أبوبکر و عمر، 5 / 612، الحديث رقم : 3668، و الطبري في الرياض النظرة، 1 / 338

''حضرت جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو مخاطب کرکے فرمایا : ''اے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد لوگوں میں سب سے بہترین یہ سن کر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا آگاہ ہوجاؤ اگر تم نے یہ کہا ہے تو میں نے بھی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عمر سے بہتر کسی آدمی پر ابھی تک سورج طلوع نہیں ہوا۔ ترمذی فی الجامع الصحيح، کتاب المناقب، باب فی مناقب عمر، 5 / 618، الحديث رقم : 3684، و الحاکم فی المستدرک، 3 : 96، الحديث رقم : 4508

حضرت اسود بن سریع سے روایت ہے کہ میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا : یا رسول اﷲ! میں نے اﷲ تبارک و تعالیٰ کی حمد و ثنا اور آپ کی مدحت و نعت بیان کی ہے۔ اس پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تو نے جو اپنے رب کی حمد و ثنا کی ہے مجھے بھی سناؤ۔ راوی کہتے ہیں میں نے (حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے) پڑھنا شروع کیا پھر ایک دراز قامت آدمی آیا اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت طلب کی۔ راوی کہتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بیان کرو، بیان کرو۔ راوی کہتے ہیں اس آدمی نے تھوڑی دیر کلام کیا پھر باہر چلا گیا۔ میں نے دوبارہ کلام پڑھنا شروع کیا تو وہ آدمی دوبارہ آگیا اور اجازت طلب کی۔ پس حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بیان کرو، بیان کرو! اس آدمی نے اس طرح دو دفعہ یا تین دفعہ کیا : میں نے عرض کیا : یا رسول اﷲ! یہ آدمی کون ہے جس کے لئے آپ نے مجھے چپ کرایا؟ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : یہ عمر بن الخطاب ہے اور یہ وہ آدمی ہے جو باطل کو پسند نہیں کرتا۔ أحمد بن حنبل في المسند، 3 / 435، و البخاري في الأدب المفرد، 1 / 125، الحديث رقم : 342، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 8 / 118

حضرت عبد اﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ ایک دفعہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو سفید قمیض زیب تن کئے ہوئے دیکھا تو دریافت فرمایا : (اے عمر) تمہارا یہ قمیص نیا ہے یا پرانا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : یہ پرانا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : (اﷲ کرے) تم ہمیشہ نیا لباس پہنو اور پر سکون زندگی بسر کرو اور تمہیں شہادت کی موت نصیب ہو۔ أبن ماجه فی السنن، کتاب اللباس، باب ما يقول الرجل إذا لبس ثوبًا جديداً، 2 / 1178، الحديث رقم : 3558، وأحمد بن حنبل في المسند، 2 / 88، الحديث رقم : 5620، والطبرانی فی المعجم الکبير، 12 / 283، الحديث رقم : 13127، وأبويعلیٰ في المسند، 9 / 402، الحديث رقم : 5545.

''حضرت محمد بن سیرین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں یہ خیال نہیں کرتا کہ جو شخص حضرت ابو بکر و عمر رضی اﷲ عنہما کی تنقیص کرتا ہے وہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت رکھتا ہو۔ ترمذی فی الجامع الصحيح، کتاب المناقب، باب فی مناقب عمر، 5 / 618، الحديث رقم : 3685

''حضرت عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : یا رسول اﷲ! آپ مجھے ہر چیز سے بڑھ کر محبوب ہیں سوائے میری جان کے۔ اس پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک میں اسے اس کی جان سے بڑھ کر محبوب نہیں ہو جاتا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : یا رسول اﷲ! اب آپ مجھے میری جان سے بھی بڑھ کر محبوب ہیں۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے عمر! اب تمہارا ایمان کامل ہو گیا ہے أحمد بن حنبل في المسند، 4 / 336، و الحاکم في المستدرک، 3 / 516، الحديث رقم : 5922، والطبراني في المعجم الأوسط، 1 / 102، الحديث رقم : 317، و البزار في المسند، 8 / 384، الحديث رقم :



--
********************************************************
Shahzad Afzal Malik see my blog:
http://shahzadafzal.blogspot.com/
********************************************************
Read more >>

Wednesday, December 1, 2010

TAZKEER Islam Info

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



--
********************************************************
Shahzad Afzal Malik see my blog:
http://shahzadafzal.blogspot.com/
********************************************************
Read more >>

Monday, November 15, 2010

FOOTBALL PLAYER Frédéric Oumar Kanouté PAID $700,000 TO BUY A MASJID



 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

 

مردِ مجاہد

فریڈرک عمر کاتونی

 

کتنے عظیم ہو تم کاتونی: جی ہاں، یہ ہے وہ فقرہ جو آج عالمِ اسلام میں بسنے والے ہر مسلمان کی زبان ہے۔ اور  آخر  یہ بلا وجہ بھی تو نہیں ہے ناں!!! اِس غیرت مند مسلمان نے اپنی جیب سے سات لاکھ امریکی ڈالر   Usd. 700,000))  جو کہ پاکستانی روپوں میں پانچ کروڑ اٹھانوے لاکھ پانچ ہزار  نو سو پچپن (59805955.24) روپے بنتے ہیں،  ادا کر کے اندلس میں ایک قدیمی مسجد کو مسمار ہونے سے بچایا ہے۔ اصل میں سپین کی ایک ریئل اسٹیٹ ایجینسی اس دعوے کے ساتھ کہ یہ مسجد ایسی زمین پر بنی ہوئی ہے جس کے معاہدے کی مدت ختم ہو گئی ہے اور اب  اس زمین کو کسی بھی غیر مذہبی کام کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے، ہر حال میں مسجد گرا کر اپنے استعمال میں لانے کے ارادہ سے سرگرم تھی۔

اور جیسے ہی یہ خبر اندلس میں بسنے مسلمانوٓں کے توسط سے افریقی ملک مالی کے  اس عظیم فٹبال پلیئر فریڈرک کاتونی کو پہنچی کہ مسلمان نہ تو  اس مسجد کو بچا پانے کیلئے پیسے اکٹھے کر پا رہے ہیں اور نہ ہی کوئی دوسرا راستہ،  تو کاتونی نے فورا اپنی جیب سے یہ پیسے ادا کرکے مسجد کو منہدم ہونے سے بچا کر مسلمانوں کیلئے وقف کر دیا، تاکہ یہ جگہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اللہ کی عبادت کیلئے برقرار رہے۔ واضح رہے کہ یہ رقم کاتونی کیلئے کوئی اتنی معمولی بھی نہیں، لگ بھگ ایک سال کی تنخواہ بنتی ہے۔

شہرت سے قطعی دور، جب بھی کبھی کاتونی سے اس موضوع پر بات کی گئی تو اس نے اتنا سا جواب دیکر :  مجھے موقع ملا اور میں نے مسجد کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی سی کوشش کی، ہمیشہ بات ختم کر دی۔

اگر بات اس کھلاڑی کی سیرت کی ہی ہو رہی ہے تو یہاں اس بات کا ذکر بھی کرنا پڑے گا کہ: فریڈرک کاتونی کئی ایک فلاحی منصوبوں میں مستقل طور پر شریک رہتا ہے چاہے وہ اُسکے اپنے ملک مالی میں ہوں یا کہیں اور مسلمان ملک میں۔ جن منصوبوں کا خاص طور پر ذکر کرنا چاہیئے وہ مالی کے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے پیسے اکٹھے کرنا ہے۔

 

فریڈرک کاتونی 2 ستمبر 1977 کو فرانس کے شہر  (Sainte-Foy-lès-LyonRhône) میں پیدا ہوئے، آجکل سپین کے مشہورِ زمانہ کلب اشبیلیہ اور اپنے اصلی ملک مالی کی قومی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہیں، اشبیلیہ کلب نے انہیں 17 اگست 2005 کو 6.5 ملین یورو کے عوض معاہدہ طے کر کے خریدا تھا پاکستانی روپوں میں یہ رقم چھہتر کروڑ سنتالیس لاکھ چار ہزار سات سو چھ روپے بنتی ہے،  2 فروری 2008 کو بیسٹ افریقن فٹبال پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز پا چکے ہیں۔  کئی ایک معرکۃ الآراء میچوں میں میچ وننگ کارکردگی پیش کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں، بیس سال کی عمر سے فریڈرک میں دین سے لگاؤ بڑھا حتٰی کہ بات  یہاں تک جا پہنچی کہ اُس نے اپنے کلب کے اسپانسر کی شرٹ یہ کہہ کر پہننے سے انکار کر دیا کہ وہ غیر اسلامی سرگرمیوں میں ملوث ہے، کلب کو اُسکی بات ماننا پڑی۔ اور اب عجیب منظر ہوتا ہے کہ وہ اپنی علیحدہ شرٹ پہن کر میدان میں کھیل رہا ہوتا ہے۔ 

(صبح کی نماز ہی آپکے اللہ  کے ساتھ محبت کا پیمانہ ہے)، یہ ہے وہ سلوگن یا نعرہ جو سپین میں مسلمانوں کی ایک تحریک کا ہے جس کی قیادت یہ عظیم کھلاڑی فریڈرک کاتونی کرتا ہے۔ یہ تحریک مسلمانوٰ ں میں صبح کی نماز ادا کرنے کی اہمیت اور ضرورت کا احساس پیدا کرتی ہے۔

اس تحریک کے تحت سپین میں ریلیاں ، لیکچرز اور  دیگر پروگرام منعقد کیئے جاتے ہیں جو مسلمانوں کو فجر کی نماز کا ثواب بتاتے ہیں اور صبح کی نماز سے قبل پڑھی جانے والی دو سنتوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ دو سنتیں سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک بہت زیادہ اہمیت رکھتی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ فجر کی دو رکعتیں اس دنیا اور اس دنیا میں موجود ہر شئے سے زیادہ بہتر ہیں۔ جبکہ مسلم کی ایک روایت کے مطابق: یہ ساری دنیا سے سے زیادہ پسندیدہ چیز ہیں۔ سوچنے والی بات یہ بنتی ہے کہ یہ ساری دنیا اپنی شان و شوکت و عظمت و رعنائی سمیت اگر سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کی نظروں میں فجر سے قبل والی دو سنتوں کے برابر  کی چیز تک نہیں بنتی تو بذاتِ خود فجر کی نماز کی قیمت کیا بنے گی؟

سپین میں مسلمان تنظیمیں لوگوں کو وزٹنگ سے مشابہ کارڈ چھپوا کر مفت تقسیم کرتی ہیں جن پر صبح کی نماز کیلئے سستی بھگانے کا طریقہ اور دوسرے ترغیبی طریقے چھپے ہوتے ہیں۔

فریڈرک کاتونی کہتا ہے کہ: اگر کوئی انسان کسی دوسرے انسان سے سچا پیار کرتا ہے تو لا محالہ اُس سے ملنے کی تڑپ اور شوق بھی تو رکھتا ہے۔ بلکہ اُسے حیلے بہانوں سے بار بار یاد بھی کرتا رہتا ہے، اور جب ملاقات کی گھڑی قریب آنے لگے تو نیند غائب ہو جاتی ہے۔ تو پھر کیا کہا جائے ان لوگوں کیلئے جو صبح کی نماز کیلئے سستی کرتے ہیں، کیا وہ لوگ واقعی اللہ تعالٰی سے پیار کرنے والے ہیں؟ کیا وہ لوگ واقعی اُس کی عظمت کا اعتراف کرتے ہیں اور اُس ذاتِ باری سے ملنے کا شوق رکھتے ہیں؟

 

یاد رہے کہ: مالی دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ جمہوریہ مالی (فرانسیسی: République du Mali) (انگریزی: Republic of Mali) مغربی افریقہ کا زمین بند ملک ہے، جو براعظم افریقہ کا ساتواں بڑا ملک ہے۔ لگ بھگ 65 فیصد علاقہ صحرائی یا نیم صحرائی ہے جہاں گزشتہ صدی میں کئی خشکسالیاں آ چکی ہیں۔ زیادہ تر معاشی سرگرمیاں دریاۓ نائیجر کے سیراب کردہ علاقہ تک محدود ہیں۔ 10 فیصد آبادی نوماڈک ہے اور لگ بھگ 80 فیصد افرادی قوت فارمنگ اور ماہی گیری سے منسلک ہے۔ صنعتی سرگرمیاں فارمی پیداواروں کی سربندی سے متعلقہ ہیں۔ برتن سازی اہم گھریلو صنعت ہے جو زیادہ تر عورتیں کرتی ہیں۔

اے کاتونی: کاش مجھے موقع ملے تو میں تیرے خوبصورت کالے سر پر بوسہ دوں، تو کتنا مسلمانوں کیلئے درد رکھتا ہے!! جو بھی نیک اعمال تو نے کیئے ہیں اللہ تجھے اُنکا اجر عظیم عطا فرئے، کیونکہ تو ہر مسلمان کیلئے فخر کی علامت ہے!! اے کاش ہمارے ہیرو، کھلاڑی، سیاستدان ، جاگیر دار اور وڈیرے تجھ سے کچھ سبق سیکھیں کہ پیسہ کس لئے کمایا جاتا ہے اور کس طرح اللہ کی رضا و خوشنودی کیلئے مسلانوں کی فلاح اور بہبود پر خرچ کیا جاتا ہے۔

کاش کوئی اُسے بتا دے کہ میں اللہ کی خاطر اُس سے پیار کرتا ہوں۔

 


--
********************************************************
Shahzad Afzal Malik see my blog:
http://shahzadafzal.blogspot.com/
********************************************************
Read more >>

Thursday, November 11, 2010

Allah Ki Yaad




--
********************************************************
Shahzad Afzal Malik see my blog:
http://shahzadafzal.blogspot.com/
********************************************************
Read more >>

Wednesday, September 1, 2010

Ramadan 2010 (Pictures)

Ramadan 2010

Muslim men and women across the world are currently observing Ramadan, a month long celebration of self-purification and restraint. During Ramadan, the Muslim community fast, abstaining from food, drink, smoking and sex between sunrise and sunset. Muslims break their fast after sunset with an evening meal called Iftar, where a date is the first thing eaten followed by a traditional meal. During this time, Muslims are also encouraged to read the entire Quran, to give freely to those in need, and strengthen their ties to God through prayer. The goal of the fast is to teach humility, patience and sacrifice, and to ask forgiveness, practice self-restraint, and pray for guidance in the future. This year, Ramadan will continue until Thursday, September 9th. (45 photos total)

With the Dome of the Rock Mosque seen in the background, a Palestinian Muslim worshiper prays during the third Friday prayers of the Muslim holy month of Ramadan, in the Al-Aqsa Mosque compound in Jerusalem's Old City on Friday, Aug. 27, 2010. (AP Photo/Muhammed Muheisen)

A Bahraini man points skyward at dusk Tuesday, Aug. 10, 2010, in Hamad Town, Bahrain, towards where a slim crescent moon should be visible to indicate the start of the Islamic holy month of Ramadan, a time of prayer, fasting and charitable giving. Clouds hampered skywatchers in the Persian Gulf island nation. (AP Photo/Hasan Jamali) #

A Musaharati, dawn awakener, strikes his drum to wake observant Muslims for their overnight 'sahur', last meal, before the day's fast in Sidon's Old City in southern Lebanon just before dawn August 11, 2010. (REUTERS/Ali Hashisho) #

Kashmiri Muslims pray on a street on the third Friday of Ramadan, in Srinagar, India, Friday, Aug. 27, 2010. (AP Photo/Altaf Qadri) #

An Indian Muslim vendor prepares food at a roadside stall in preparation for Muslims breaking their fast at sundown in Mumbai, India on August 19, 2010. (SAJJAD HUSSAIN/AFP/Getty Images) #

A Palestinian Muslim man decorates an alley of Jerusalem's old city with festive lights in preparation for Ramadan on Tuesday, Aug. 10 2010. (AP Photo/Muhammed Muheisen) #

The crescent moon is seen near mosques in old Cairo on the fifth day of the Muslim holy month of Ramadan on August 15, 2010. (REUTERS/Asmaa Waguih) #

A young Palestinian Muslim girl walks in an alley of Jerusalem's old city holding a traditional Ramadan lantern while celebrating with other children the announcing of the holy month of Ramadan on Tuesday, Aug. 10 2010. (AP Photo/Muhammed Muheisen) #

A Pakistani volunteer pours milk into glasses for devotees to break their fast during Muslims' holy fasting month of Ramadan in Lahore, Pakistan on Friday, Aug. 20, 2010. (AP Photo/K.M.Chaudary) #

Muslim girls offer prayers before having their Iftar (fast-breaking) meal during the holy month of Ramadan at a madrasa on the outskirts of Jammu on August 21, 2010. (REUTERS/Mukesh Gupta) #

Egyptians buy fruits at a shop in downtown Cairo on August 20, 2010 during Islam's holy fasting month of Ramadan. Egyptians have been complaining from shortages of basic services during Ramadan, which began the first week of August amid sweltering summer temperatures. (KHALED DESOUKI/AFP/Getty Images) #

A member of Fairfax County Fire and Rescue, lower left, participates in an Iftar, the evening meal when Muslim break their fast during Ramadan, August 17, 2010 at Dar Al-Hijrah Islamic Center in Falls Church, Virginia. The Islamic center invited frontline responders for Ramadan dinner to show appreciation and foster increased understanding. (Alex Wong/Getty Images) #

A Muslim man performs ablution before prayer during the Muslim holy month of Ramadan at the London Muslim Centre on August 18, 2010 in London, England. (Dan Kitwood/Getty Images) #

A man prays during Ramadan Jummah prayer at the Islamic Center in Washington, D.C. on August 13, 2010. (JIM WATSON/AFP/Getty Images) #

Indonesian chefs make miniature chocolate mosques for sale during the fasting month of Ramadan, at a chocolate shop in Jakarta, Indonesia, Friday, Aug. 20, 2010. (AP Photo/Tatan Syuflana) #

Muslim pilgrims pray inside the Grand Mosque, with the Mecca Clock in the background, on the second day of the fasting month of Ramadan in Mecca August 12, 2010. The giant clock on a skyscraper in Islam's holiest city Mecca began ticking on Wednesday at the start of the fasting month of Ramadan, amid hopes by Saudi Arabia that it will become the Muslim world's official timekeeper. (REUTERS/Hassan Ali) #

Thousands of Muslims gather in the Grand Mosque, in Islam's holiest city of Mecca and home to the Kaaba (center), as they take part in dawn (fajir) prayers on August 29, 2010, to start their day-long fast during the holy month or Ramadan. (AMER HILABI/AFP/Getty Images) #

Thousands of Muslims circle the Kaaba inside the Grand Mosque in Islam's holiest city of Mecca, taking part in dawn (fajir) prayers on August 29, 2010. (AMER HILABI/AFP/Getty Images) #

A Palestinian vendor displays traditional pastries in his shop in the West Bank city of Nablus on the second day of the holy month of Ramadan August 12, 2010. (REUTERS/Abed Omar Qusini) #

Jim Otun of Fairfield, New Jersey uses his iPad to read a dua in the Quran at Zinnur Books in Paterson, New Jersey. (AP Photo/Rich Schultz) #

A Palestinian boy plays with a homemade sparkler after breaking his fast during Ramadan, in the West Bank city of Ramallah, Monday, Aug. 16, 2010. (AP Photo/Muhammed Muheisen) #

Flood-affected people break their fast on the first day of the Muslim holy fasting month of Ramadan in a camp in Nowshera, Pakistan on Thursday, Aug. 12, 2010. Pakistani flood survivors, already short on food and water, began the fasting month of Ramadan on Thursday, a normally festive, social time marked this year by misery and fears of an uncertain future. (AP Photo/Mohammad Sajjad) #

A Muslim man places a chart which marks the times to pray on a wall during the first day of Ramadan at a mosque in the southern Spanish town of Estepona, near Malaga August 11, 2010. (REUTERS/Jon Nazca) #

A Sudanese man reads the Koran on the first Friday of Ramadan in a mosque at Umdowan Ban village outside Khartoum, Sudan on August 13, 2010. (REUTERS/Mohamed Nureldin Abdallah) #

Indian Muslims take a break as birds fly around Firoz Shah Kotla Masjid after prayers on the first Friday of Ramadan in New Delhi on August 13, 2010. (PEDRO UGARTE/AFP/Getty Images) #

A mahya reading "Hold the fast. find good health" hangs between the minarets of the Ottoman-era Eminonu New Mosque in Istanbul August 12, 2010. Mahya, where dangling lights suspended between minarets spell out devotional messages in huge letters, are intended to reward and inspire the faithful who have spent the daylight hours fasting. Today just a handful of Istanbul's mosques use Mahya, the phrases dictated by Turkey's directorate of religious affairs. (REUTERS/Murad Sezer) #

Some 200 Muslims, inmates of the Quezon city jail in suburban Manila, are seen through a fence praying at the prison courtyard on August 13, 2010. The large Muslim minority in the Philippines - a country home to 75 million Catholics - is observing Ramadan, the holy fasting month of Islam. (JAY DIRECTO/AFP/Getty Images) #

An Indian worker dries Seviiyan - thin vermicelli - which is used for the preparation of "sheerkhorma", a traditional sweet dish prepared by the Muslim community during the holy month of Ramadan at a food factory in Hyderabad on August 16, 2010. (NOAH SEELAM/AFP/Getty Images) #

An Indian Muslim vendor separates the seeds of a pomegranate at a roadside stall in preparation for Muslims breaking their fast at sundown in Mumbai, India on August 19, 2010. (SAJJAD HUSSAIN/AFP/Getty Images) #

A Palestinian woman's shadow is seen on a wall as she waits while attempting to cross the Kalandia checkpoint in order to go pray at the Al Aqsa Mosque on the third Friday of the Muslim holy month of Ramadan, between Jerusalem and the West Bank city of Ramallah on Friday, Aug. 27, 2010. Israel loosened some restrictions on Palestinian movement between the West Bank and Israel during the Muslim fasting month of Ramadan. (AP Photo/Tara Todras-Whitehill) #

Palestinian women walk past a barrier at an Israeli-controlled checkpoint on their way to pray at the Al Aqsa Mosque in Jerusalem, on the third Friday of the Muslim holy month of Ramadan, in the West Bank town of Bethlehem, Friday, Aug. 27, 2010. (AP Photo/Nasser Shiyoukhi) #

An Afghan confectioner holds a traditional sweet for Iftar, the evening meal during the Muslim holy month of Ramadan on August 16, 2010 in Kabul, Afghanistan. (Majid Saeedi/Getty Images) #

Muslim men pray before Iftar, the evening meal in the Muslim holy month of Ramadan at the London Muslim Centre on August 18, 2010 in London, England. (Dan Kitwood/Getty Images) #

The shadow of a Palestinian Muslim praying at "fajr" or early morning prayer is cast on a pole, during the month of Ramadan at a mosque in the West Bank city of Ramallah on Tuesday, Aug. 17, 2010. (AP Photo/Muhammed Muheisen) #

Palestinians struggle at an access point as food rations are given out by an Islamic charity on the second day of the month of Ramadan, in the West Bank city of Hebron on Thursday, Aug. 12, 2010. (AP Photo/Bernat Armangue) #

A child sits with a plate of food that was distributed as part of the holy month of Ramadan, at a refugee camp in Kabul, Afghanistan, on Saturday, Aug. 14, 2010. (AP Photo/Mustafa Quraishi) #

Indonesian women pray during the first night of Ramadan in Jakarta on August 10, 2010. (ADEK BERRY/AFP/Getty Images) #

A Palestinian Muslim man reads from the Quran, Islam's holy book, on "fajr" or early morning prayer, during Ramadan at a mosque in the West Bank city of Ramallah on Tuesday, Aug. 17, 2010. (AP Photo/Muhammed Muheisen) #

An Indian Muslim perfumer selects a bottle of ather (non-alcoholic perfume) for customers at his shop in Hyderabad on August 17, 2010. Muslims apply ather to their clothes as a traditional custom before going for daily prayers during the Holy month of Ramadan. Hyderabad is a well known place for selling Ather some 157 varieties of perfume available on the market. (NOAH SEELAM/AFP/Getty Images) #

Children run around inside the premises of Jama mosque after Friday afternoon prayers in New Delhi, India, Friday, Aug. 20, 2010. (AP Photo/Saurabh Das) #

A Palestinian Muslim worshiper walks in an alley of Jerusalem's Old City, on her way to pray at the Al Aqsa Mosque on the third Friday of Ramadan on Aug. 27, 2010. (AP Photo/Bernat Armangue) #

A rainbow is seen as a Palestinian sprays water on Muslim worshipers leaving the Al-Aqsa Mosque compound to cool them off as the temperature rises, following the second Friday prayers of Ramadan, in Jerusalem's Old City, Friday, Aug. 20, 2010. (AP Photo/Muhammed Muheisen) #

Her hands decorated with henna, an Afghan Muslim woman takes part in evening prayers during the Muslim holy month of Ramadan on August 13, 2010 in Kabul, Afghanistan. (Majid Saeedi/Getty Images) #

Shop owner Boualem Bensalem (left) prays in his flat with family and friends before for Iftar meal in Geneva, Switzerland on August 23, 2010. Switzerland is home to some 311,000 Muslims (4.3% of the population). (REUTERS/Denis Balibouse) #

A Syrian Muslim girl stands at the top of Mount Qassioun, which overlooks Damascus city, during sunset and prays before eating her Iftar meal on August 22, 2010. (REUTERS/Khaled al-Hariri) #

Source:http://www.boston.com/bigpicture/2010/08/ramadan_2010.html

--
********************************************************
Shahzad Afzal Malik see my blog:
http://shahzadafzal.blogspot.com/
********************************************************
Read more >>